وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت میں آج کی مصروفیات سامنے آگئیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گوا پہنچے ہیں، وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔
ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو اور روسی وزیرخارجہ کی ملاقات آج شام ساڑھے 6 بجے ہوئی جب کہ بلاول بھٹو اور بھارتی ہم منصب شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے عشائیے میں ملاقات کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ رات نوبجے دیا جائے گا۔

 

Bilawal Bhutto zardariforeign ministerGoaIndia Visit