شعیب اختر کی زندگی پر فلم، سابق اسپیڈ اسٹار کی تصدیق

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
شعیب اختر نے فلم کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے، جس میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔

سابق کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم کیو فلم پروڈکشن تیار کررہا ہے اور اس کی ڈائریکشن ایم فراز قیصر دے رہے ہیں۔
شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ فلم پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔
خیال رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Film on him lifeRawalpindi ExpressShoaib AkhtarSpeed star