اپنے اوپر لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات کی تردید کرتا ہوں، فیروز خان

کراچی: ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے مقبول اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی تردید کی ہے۔
اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ اپنی قانونی ٹیم کو الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میں قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔ فیروز کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کے ثبوت پیش کیے تھے۔

ActorDenialferoze khanTorturing Ex Wife