وفاقی حکومت کا 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 9 اور 10 محرم یعنی 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔
قبل ازیں، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے، تاہم موبائل سگنلز بحال رہیں گے۔