کسان کا کارنامہ: جامنی اور نارنجی گوبھیاں کاشت کرڈالیں

کولکتہ: ہمارے خطے میں گوبھی زردی مائل سفید رنگ کی ہوتی ہے، مگر دنیا کے دوسرے خطوں میں ان میں دیگر رنگوں کے شیڈ ہوسکتے ہیں۔ اب ایک بھارتی کسان نے برسوں کی محنت سے گہرے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کی ہیں۔
کولکتہ کے نواح میں شمالی مدنا پور کے گاؤں برندبان چک کے پرماتھا ماجی نے رنگ برنگ گوبھیاں اگائی ہیں، جس میں اطراف کے لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
62 سالہ پرماتھا نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک عرصے سے جامنی اور نارنجی پھول گوبھی کاشت کررہے ہیں، لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے آن لائن بیج خرید کر انہوں نے ساڑھے تین ایکڑ پر رنگ برنگ گوبھی کاشت کی ہے۔ اس سے قبل وہ 2013 سے دو مختلف اقسام کو ملاکر رنگ برنگ گوبھی اگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
تاہم بھارت میں ہی دیگر کاشت کار بھی رنگ برنگ گوبھیاں اگا رہے ہیں۔

Cabbagesfarmers Big achievementGrow purple and Orange