کراچی: اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پر ان سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
فلک شبیر نے حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایک مطالبہ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے لیے بھی قانون بنایا جائے۔
اب علیزے، جنہوں نے فلک شبیر کے مشہور میوزک ویڈیو یاداں میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، انہوں نے اس پروجیکٹ کے چند حقائق کا خلاصہ کیا ہے۔
علیزے نے انکشاف کیا کہ فلک شبیر نے خود انہیں اس ویڈیو میں کاسٹ کیا تھا اور ان کے عدم اطمینان کے باوجود انہیں مختصر لباس پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔
علیزے شاہ نے یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا کہ ان کی اس میوزک ویڈیو کے لیے تمام مختصر لباس کسی اور نے نہیں بلکہ خود فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان نے ڈیزائن اور اسٹائل کیے تھے۔
اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران فلک شبیر سے رومانوی مناظر کو کم کرنے کی متعدد مرتبہ درخواست کی تھی، لیکن ان کی التجا کو رد کرتے ہوئے ان سے وہ مناظر زبردستی کروائے گئے۔