سینیٹ انتخابات: سپریم کورٹ کا فیصلہ زبردست ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ زبردست ہے۔
عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ لوگوں کو پتا چلا ہے کہ سینیٹ میں کیا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو سنا اور اٹارنی جنرل نے عدالت میں شاندار دلائل دیے اور آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔
فیصل جاوید نے کہا عمران خان انتخابات میں شفافیت اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں جب کہ اپوزیشن کرپشن چاہتی ہے، عمران خان تو سیاست میں آئے ہی کرپشن کے خاتمے کے لیے تھے اور آج کا فیصلہ ان کی جیت ہے کیونکہ عمران خان نے نہ تو کوئی سرے محل بنانے ہیں اور نہ ہی فیکٹریاں لگانی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کام تو پارلیمنٹ کو کرنا ہوتا ہے، لیکن یہ فیصلہ شفافیت کے لیے زبردست ہے۔

#Senetor Faisal Javedpresidential referencesenate electionSupreme Court