فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر وائرل، دوسری شادی کی افواہیں پھر گرم

کراچی: پاکستان کے صف اول کے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی ایک بار پھر مبینہ دوسری شادی کی افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔
فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی شوٹنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر پس پردہ تصاویر شیئر کیں، جن میں فلم کی ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ حنا امان بھی دکھائی دیں۔
رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ پر کمنٹس بند ہونے نے سوشل میڈیا صارفین کے تجسس کو مزید بڑھادیا اور ایک مرتبہ پھر فہد مصطفیٰ اور حنا امان کے مبینہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
فہد مصطفیٰ اور حنا امان کی مبینہ شادی سے متعلق افواہیں قریباً ایک سال سے گردش کررہی ہیں مگر دونوں میں سے کسی نے بھی ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
اس سے قبل بگ بینگ پروڈکشنز سے وابستہ رہنے والے سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے ایک پوڈکاسٹ میں دونوں سے متعلق مختلف دعوے کیے تھے مگر ان دعوؤں کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ نے اہلیہ ثنا فہد سے لو میرج کی تھی اور دونوں کے دو بچے فاطمہ اور موسیٰ ہیں۔