فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کا اعزازی ایس پی بنادیا گیا

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کا اعزازی ایس پی مقرر کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فہد مصطفیٰ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی اور اس موقع پر اداکار کو اعزازی ایس پی بنایا گیا۔
اداکار کو یہ اعزاز ان کی فلم قائداعظم زندہ باد میں ان کے مثبت کردار پر دیا گیا ہے۔

فلم میں فہد مصطفیٰ کے کردار ایس ایچ او گلاب سے سندھ پولیس کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر فلم قائداعظم زندہ باد کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فضا علی مرزا اور نبیل قریشی بھی موجود تھے۔

ActorFahad MustafaHonorary SPIG Sindh Ghulam Nabi MemonMovieQuaid e Azam zindabadsindh police