فیس بُک کا کمال، پاکستان میں ڈالر کمانا ہوا آسان

کراچی: پاکستان میں فیس بک سے ڈالر کمانا بہت مشکل تھا، تاہم اب فیس بک کی جانب سے جو نئی خوشخبری سامنے آئی ہے، اس کے مطابق اب پاکستان میں ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو پوری دنیا میں لوگ استعمال کرتے ہیں اور کئی فری لانسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز اس سے لاکھوں ڈالرز ماہانہ کمارہے ہیں، لیکن بہت سے لوگوں کو فیس بُک پر مونیٹائزیشن ٹول نہیں ملتا، جس کے باعث وہ فیس بک سے کما نہیں پاتے۔
فیس بُک سے کمائی کے لیے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ایک اہم ٹول ہے، جب آپ یہ ٹول ایکٹو یا انلاک کرلیتے ہیں تو آپ کی فیس بُک پر کمائی شروع ہوجاتی ہے۔ تاہم اس ٹول کو ایکٹو کرنے کے لیے فیس بُک کی جانب سے مختلف اوقات میں مختلف چیلنجز یا کرائٹیریا دیا جاتا رہا ہے، جسے مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے، مثال کے طور پر فیس بُک پہلے 10 ہزار فالوورز اور 60 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم مکمل کرنے کے بعد آپ کو کانٹینٹ مونیٹائزیشن تک رسائی دیتا تھا، تاہم اب فیس بُک نے بعض اکاؤنٹس یا پیجز کے لیے یہ چیلنج یا کرائٹیریا بہت ہی آسان کردیا۔
فیس بُک کے بعض اکاؤنٹس اور پیجز پر کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول کو ایکٹو یا انلاک کرنے کے لیے ایک چیلنج دیا گیا ہے اور یہ چیلنج فیس بُک کی جانب سے آج تک دیے جانے والے تمام چیلنجز یا کرائٹیریا میں سے انتہائی آسان ہے، جسے بہت ہی آسانی کے ساتھ مکمل کیا جاسکتا ہے۔
فیس بُک کی اس تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اب اگر آپ 28 دنوں میں اپنے پیج پر 3 لاکھ ویوز کا ٹارگٹ مکمل کرلیتے ہیں تو آپ کو کانٹینٹ مونیٹائزیشن کا ٹول مل جائے گا اور آپ کی کمائی ڈالرز میں شروع ہوجائے گی اور کسی بھی پیج پر 28 دنوں میں 3 لاکھ ویوز حاصل کرنا کوئی اتنا بڑا چیلنج نہیں، جسے کوئی پورا نہیں کر سکتا، تاہم اس کے لیے فیس بک کی دیگر پالیسیوں کا خیال رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔
واضح رہے کہ کانٹینٹ مونیٹائزیشن کے لیے چیلنج جوائن کرنے کی یہ اپڈیٹ فیس بک کے تمام پیجز یا اکاؤنٹس پر نہیں آئی۔