17 سال بعد انگلینڈ کا دورہ پاکستان، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

کراچی/ لاہور: پی سی بی نے سرزمین پاک پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا۔
انگلستان کی ٹیم 17 سال بعد اس ماہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کے ابتدائی چار مقابلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ باقی تین میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں سائیڈز 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔

England tour of PakistankarachiLahorePCBSchedule releaseSeventeen years laterT20 Series