کراچی: سندھ میں کفایت شعاری مہم کے تحت لگنے والے لاک ڈائون کا خاتمہ کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کردیا۔
کراچی میں مارکیٹوں، دکانوں، شاپنگ سینٹرز ، ہوٹل، ریسٹورنٹس پر وقت سے متعلق عائد پابندی ختم ہوگئی۔
سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت گزشتہ ماہ جاری نوٹیفیکشن ختم ہوگیا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹ، شاپنگ مالز معمول کے مطابق کام کریں گے۔
اس سے قبل پنجاب بھر میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک پابندی ختم کردی گئی تھی۔
پنجاب حکومت نے یکم جون تک کاروباری اوقات میں نرمی کردی، کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک پابندی ختم کردی گئی، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کھانے پینے کی دکانوں اور ریسٹورنٹس پر ہوگا۔