افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں، 950 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان میں شدید زلزلے کے باعث 950 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 600 سے زائد زخمی ہوئے۔
افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کی جانب سے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 950 افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ زلزلے سے 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دُور تھا اور اس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ اس خوف ناک زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

950 killedearthquake afghanistanKabulKhost city