ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار ڈونی رول وِنک کا قبول اسلام

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے معروف اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے تین روز قبل ایک مسجد میں اسلام قبول کیا اور ان کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہے۔
2022 میں اداکار حادثے کا شکار ہوکر اپنی پانچ پسلیاں تڑوا بیٹھے تھے اور ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے تھے جب کہ ان کو کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔
ڈونی رول وِنک آج کل دبئی کے دورے پر ہیں اور مختلف مساجد کا دورہ کرکے اپنے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ بھی رکھ رہے ہیں۔

Acceptance of IslamDutch ActorRoelwink's