ڈالر کی قیمت میں مزید ڈھائی روپے کی کمی

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گررہی ہے اور ڈالر مزید ڈھائی روپے سستا ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہوکر 213 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار کی سطح عبور کرگیا ہے، 100 انڈیکس 330 پوائنٹس اضافے سے 43187 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔

Dollar rate reducePakistanPakistan Stock Exchange