روپیہ بے وقعت، امریکی ڈالر کی قدر میں بھاری اضافہ

کراچی: پاکستان میں امریکی ڈالر نے پھر سے اونچی اُڑان بھرلی۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر خاصا مہنگا ہوا ہے۔
بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 266.11 روپے کا رہا۔ انٹربینک میں ڈالر آج 4.61 روپے مہنگا ہوا۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 261.50 روپے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوکر 274 روپے کا ہوگیا ہے۔
پچھلے کچھ ایام سے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی، آج اچانک اس میں بڑا اور بھاری بھرکم اضافہ ہوا۔

Dollar rate increaseInter BankOpen MarketPakistanState Bank of Pakistan