انٹربینک میں ڈالر کی قدر 25 پیسے بڑھ گئی

کراچی: ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد قیمت 25 پیسے بڑھی ہے۔
گذشتہ روز ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں مسلسل اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا تھا۔
آج (منگل) انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالرکی قدر میں 25 پیسے اضافہ دیکھا گیا، ایک ڈالر 207 روپے 75 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تسلسل کے ساتھ ڈالر کے نرخ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور وہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر براجمان ہوگیا تھا، تاہم پچھلے چند دنوں سے قیمت میں کمی کا رجحان تھا۔

Dollar rate increaseInter BankPakistan