ڈالر کی بلند ترین پرواز، 210 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی: پاکستانی روپے کی بے وقعتی اور بے توقیری ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر دن بہ دن تگڑا ہوتا چلا جارہا ہے۔
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔
پیر کو کاروبار کے دوران ایک امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ 25 پیسے مہنگا ہوگیا۔
ایک روپیہ 25 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے تسلسل کے ساتھ ڈالر کے نرخ بڑھتے چلے جارہے ہیں، اس کی وجہ سے ملک عزیز پر قرض کے بار میں بھی ہوش رُبا حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

Dollar rate increaseInter BankOpen MarketPakistani rupees down value