روپیہ مزید بے توقیر، ڈالر کی بلند پرواز تھم نہ سکی

کراچی: پاکستان میں ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے، امریکی ڈالر مسلسل تگڑا اور روپیہ تسلسل کے ساتھ بے توقیر ہورہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپیہ 29 پیسا مہنگا ہوا ہے۔
ایک روپیہ 29 پیسا مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر207 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے، یہ انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین قیمت ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 208 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
پچھلے کافی دنوں سے ڈالر کے ریٹ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت کی تمام تر کوششیں ڈالر کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں۔

Dollar rate increasePakistani rupees down value