ڈالر 194 پر براجمان، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

کراچی: ڈالر نے پھر اونچی اُڑان بھرلی اور 194 پر براجمان ہوگیا جب کہ ملکی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر دن کی ابتدا سے ہی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42300 سے بھی کم پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
دوسری طرف ڈالر کی اونچی پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مزید ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے، مفتاح اسماعیل اِدھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں، مارکیٹ میں بے یقینی صورت حال ہے، کل دیکھیے گا روپے اور اسٹاک مارکیٹ پر کیا اثر پڑتا ہے۔

Dollar rate increasePakistan Stock Exchange