والدین مالی طور پر کمزور مردوں سے بیٹیوں کی شادی نہ کریں، نمرہ خان

کراچی: اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی کے خاتمے سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبہم پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب اداکارہ نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں انہوں نے مالی طور پر کمزور لڑکوں کو بھکاریوں سے تشبیہ دی اور والدین کو ایسے لڑکوں سے اپنی بیٹیوں کی شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
اداکارہ آج کل تکلیف دہ اور اذیت سے بھرپور رویوں کے حامل مردوں کے خلاف پیغامات شیئر کررہی ہیں، وہ اس بات پر بھی زور دے رہی ہیں کہ ایک خاتون کے لیے کسی غلط شخص سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ تنہا اور خودمختار زندگی بسر کریں۔
انہوں نے لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا کہ اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے سے پہلے کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک پیغام ری شیئر کیا، جس میں وہ بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دے رہے تھے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی بھکاریوں سے نہ کریں، یعنی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں۔
نمرہ نے بھی اسی مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت دیکھنا بہت ضروری ہے۔
خیال رہے کہ نمرہ خان اور ان کے دوسرے شوہر کی جانب سے فی الحال علیحدگی سے متعلق واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔