کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔
ثناء میر نے سوال کیا کہ کیا ہماری مردوں کی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ نہیں ہاری، ان کی پرفارمنس اوپر نیچے نہیں ہوئیں؟ آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ تندور پر روٹی اچھی لگاتا ہے اور انہیں وہی لگانی چاہیے۔
سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ صرف جنس کو لے کر زیادہ تنقید ہورہی ہے، یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے، جب تک اس مائنڈ سیٹ کو نہیں بدلیں گے ہم کہیں نہیں پہنچیں گے۔