کورونا وبا 5 زندگیاں نگل گئی، 492 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 492 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.24 رہی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 169 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے کچھ ایام سے کورونا وائرس نے پھر سے سر اُٹھانا شروع کیا ہے، کیسز بڑھے اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

5 diedCorona virusNew cases reportPakistan