عازمین حج کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار

ریاض: حج پر جانے والوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوانا پڑے گی، سعودی عرب کی حکومت نے حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاط کے طور پر فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوالیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

Corona vaccine MustHajj PilgrimsMinistry for Hajj and UmrahSaudi arabia