اومی کرون انتہائی خطرناک، پاکستان کو بھی متاثر کرے گا: اسد عمر

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے جو پاکستان کو بھی متاثر کرے گا۔
سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جارہی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے اور پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، مگر ویکسی نیشن اس کے لیے مؤثر ہوگی، پاکستان میں اومی کرون کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اس حوالے سے دو سے تین ہفتے اہم ہیں، بچاؤ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنے والے دنیا بھر میں متاثر ہورہے ہیں۔

Asad umarCorona new variantfederal ministermedia talkNCOC ChiefSouth Africa