کورونا کیسز میں اضافہ، 459 افراد میں وائرس کی تشخیص

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد تک جاپہنچی۔ روزانہ ہی مریض بڑھ رہے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصدریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ایک دن میں16 ہزار 419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ 163 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

cases increaseCovid 19Pakistan