عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی: بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی کے بحران اور قیمت میں اضافے کے معاملے پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
چینی مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے نئے اقدامات سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات میں تیزی لانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

CM PunjabInflationsardar usman buzdar