سعودیہ کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل

نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہودیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے لیے کوشاں ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دیگر عرب ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے پر آمادہ کرے گا۔ عرب ممالک کے تعاون سے نئی امن راہداری قائم کی جائے گی۔ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں۔

 

israelisrael prime ministerNatanyahupeace dealSaudi arabiaspeechUN General Assembly Meeting