کراچی: شہرِ قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کے مرکزی ملزم ملک ابراہیم کو گرفتار کرلیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں نوجوان پر 3 لڑکوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ملک ابراہیم کو گرفتار کیا۔
متاثرہ نوجوان علی جعفری کا دعویٰ ہے کہ دوستوں کے ساتھ ڈیفنس فیز 6 میں کھانا کھانے گیا تھا، کھانا کھاکر باہر نکلا تو سر پر کسی نے ڈنڈا مارا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان کار میں ڈال کر لے گئے، تشدد کیا، ایک لڑکا پستول تانے کھڑا رہا، ملزمان معافی مانگنے کا کہتے رہے، ملزمان نے پیسے بھی مانگے اور اس کے اکاؤنٹ سے خریداری کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا گذری تھانے کی حدود میں گیمنگ زون میں جھگڑا ہوا تھا۔ تشدد کا واقعہ 29 اگست کو پیش آیا تھا۔