یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیساتھ نوکمپرومائز ہوگا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں میں سے جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد نوکمپرومائز ہوگا۔
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے افغان شہریوں کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی، اس گفتگو میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے جب کہ بہت سارے لوگوں اور ان کی طرف سے ڈیمانڈ آرہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پر جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد نوکمپرومائز، پہلے دن سے یہ کہا ہے کہ یہ صرف افغان بیسڈ پالیسی نہیں، یہ پالیسی غیرقانونی ایلین کے بارے میں ہے، چاہے وہ جس بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب بات غیر قانونی مقیم لوگوں کے حوالے سے ہورہی ہے تو وہ افغانی ہوں یا کوئی بھی غیر ملکی، جن کے پاس ویزا ہے، ان کو ہم نے کچھ نہیں کہنا، ہم صرف غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بھیج رہے ہیں۔

 

Illegal person who live in Pakistaninterior ministermedia talkSarfaraz Bugti