بشریٰ اقبال کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش


اُنہوں نے کلام کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن کے علمبردار مرحوم عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔
سیدہ بشریٰ اقبال کی آواز میں کلام سُن کر مداحوں کا کہنا ہے کہ اس کلام نے ایک بار ہمیں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یاد دلادی ہے، یہ رمضان اُن کے بغیر ادھورا ہے۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔