پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

کراچی: پاکستان بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
2022 میں 80 روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ کی قیمت 37 روپے فی واٹ ہوگئی اور 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2022 کے مقابلے میں 2 لاکھ 15 ہزار جب کہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپے تک گرگئی، تاہم سولر سسٹم کے لیے ضروری انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت کم نہ ہوئی۔
سولر پینل ڈیلرز کے مطابق سولر پینل پر فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے۔
سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپے تک گرگئے ہیں۔
قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سولر پینل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بے تحاشا سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں اور صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد کم ہوئی ہیں جب کہ قیمتوں میں کمی کا رجحان مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

Big ReducePakistanrateSolar Panel