کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حُسین شاہ کے صاحبزادے بیرسٹر شبیر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کردیا گیا۔
سندھ حکومت نے بیرسٹرغلام شبیر شاہ کو بطور پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا۔ محکمۂ قانون سندھ کی جانب سے بیرسٹرغلام شبیر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
بیرسٹر غلام شبیر شاہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔
یہ عہدہ پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ کے بطور سندھ ہائی کورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد خالی ہوا تھا، جس کے بعد ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔