بلوچستان: 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر ملک عبدالولی کاکڑ نے تمام صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے 14 رکنی کابینہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین پر مشتمل کابینہ نے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ، سردار فیصل جمالی، سردار سرفراز ڈومکی، سردارعبدالرحمان کھیتران، میر سلیم احمد کھوسہ، میر عاصم کردگیلو، بخت کاکڑ، نواب زادہ طارق مگسی، میر شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید درانی اور میر ضیاء اللہ لانگو شامل ہیں۔
حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول و ملٹری بیورو کریسی نے شرکت کی۔
حلف اُٹھانے والے صوبائی وزرا کے قلم دانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

14 member cabinetbalochistanGovernor Housetook oath