عاطف اسلم کے گھر ننھی پری کی آمد

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ آخرکار انتظار ختم ہوا، میرے دل کی ایک نئی ملکہ آگئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ سارہ اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی گلوکار کی جانب سے اپنے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی گئی۔
آخر میں گلوکار نے اپنی بیٹی حلیمہ عاطف اسلم کی جانب سے سب کو ماہ رمضان کی مبارک باد بھی دی۔
خیال رہے حلیمہ عاطف اسلم سے پہلے گلوکار کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام احد اسلم ہے۔

New Baby bornSinger Atif Aslam