ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو13 گول سے ہرادیا

جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو یک طرفہ معرکے میں صفر کے مقابلے میں 13 گول سے ہرادیا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دی۔ پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4، دوسرے میں 5، تیسرے میں 3 جب کہ چوتھے کوارٹر میں ایک گول اسکور کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک، اعجاز، منان، رانا وحید نے دو دو گول اسکور کیے۔ مبشر علی، شان علی، غضنفر علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری لیگ میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

13 goalsAsia Cup HockeyJakartaPakistan beat IndonesiaRizwan Ali Hatrik