آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزادکشمیرراجا فاروق حیدرکی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کنٹرول لائن کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔


آرمی چیف نے ملاقات میں کشمیر کے عوام کے لئے پاک فوج کی بھرپورحمایت اورعزم کا اعادہ بھی کیا۔

Army chiefmeetPM Azad Kashmir