ایل پی جی کے دام میں اچانک بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 48 روپے 78 پیسے فی کلو کم کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے مقرر کردی گئی، جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کردیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 روپے 19 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سردیوں کے موسم میں ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور اس کے استعمال میں خاصا اضافہ ہوا تھا۔

Big ReduceLPGograrate reduce