امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی کھلاڑی سے شادی کرلی

اسلام آباد: امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اسلام قبول کرکے چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خاتون کلیئر اسٹیفن اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی۔ امریکی دلہن نے پہلے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا، اس کے بعد نکاح پڑھایا گیا۔
انور ولی ولیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں، نوبیاہتا جوڑا کل چترال پہنچے گا۔
امریکی خاتون کچھ عرصے انور کے خاندان کے ساتھ بونی میں رہ کر واپس امریکا چلی گئی تھیں، دولہا اور دُلہن نے اَپرچترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی، مقامی ہینڈی کرافٹ کے فروغ کے لیے سینٹر بھی تعمیر کیا۔

 

Accepted IslamAmerican womanChitralMarried Pakistani Polo Player