ایران کے ساتھ معاہدے پر آج رات دستخط ہوجائیں گے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: فوکس بزنس کی خاتون رپورٹر ماریہ بارتیرومو نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں بتایا کہ آج ایران کے ساتھ مذاکرات طے پاجائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتوں صحافی ماریہ نے یہ دعویٰ فوکس بزنس پر اپنے مارننگ شو میں کیا۔
خاتون اینکر نے اپنے پروگرام کے آغاز میں صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز انھیں بتایا تھا کہ آج رات ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوسکتے ہیں۔
تاہم خاتون رپورٹر کے اس دعوے کی وائٹ ہاؤس یا خود صدر ٹرمپ کی جانب سے تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی خاتون صحافی ماریہ بارتیرومو کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے نزدیک جنگ ختم ہوچکی ہے اور ایران معاہدہ تقریباً آخری مرحلے میں ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ نائب صدر کی قیادت میں امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔