شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کا الزام، بزدار نیب طلب!

لاہور: نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کرلیا۔
قومی احتساب بیورو نے عثمان بزدار کو طلب کرتے ہوئے 12 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔
اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔

Illegal permitNabusman buzdar