دولہا کو شراب پینا مہنگا پڑگیا، دلہن نے دوسرے لڑکے سے بیاہ رچالیا

نئی دہلی: بھارت میں شادی سے قبل دولہا کے اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کرنے پر دلہن نے دوسرے لڑکے کو اپنا جیون ساتھی بنالیا۔
بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے دوران عجیب مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اور تفریح کا باعث بنتے ہیں۔
ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست راجستھان سے سامنے آیا ہے، جس میں دلہن نے عین شادی کے موقع پر دولہا کو ٹھکراکر کسی اور سے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دولہا بارات کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی اور رقص میں مصروف رہا اور جس کی وجہ سے بارات بہت زیادہ تاخیر سے شادی ہال پہنچی۔
دولہا کے انتظار میں بیٹھی دلہن اور اہل خانہ نے جب دولہا اور باراتیوں کو نشے میں دھت دیکھا تو طیش میں آگئے اور اسی وقت کسی دوسرے لڑکے سے اپنی بیٹی کی شادی کردی۔
دُلہن کے انکار اور کسی دوسرے سے شادی کرنے پر دولہا کے اہل خانہ نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروا دی۔

alcholic groom in indiabride married other personmarriage cancel