2018 مشکل ترین سال، اس میں قریبی رشتے سمیت بہت کچھ کھویا، آغا علی

کراچی: اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ سال 2018 ان کی زندگی کا مشکل ترین سال تھا، جس میں انہوں نے کافی کچھ کھودیا۔
اداکار آغاز علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2018 ایک ایسا سال تھا جس میں انہوں نے اپنے 90 فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا۔
آغا کا بتانا تھا کہ اسی سال ان کا ایک کافی قریبی رشتہ (رومانوی سطح کا) بھی ٹوٹ گیا تھا، 99 فیصد لوگ انہیں برا بھلا بولتے تھے اور وہ خود کو سوشل میڈیا پر بطور ولن ہی دیکھا کرتے تھے، ان کا وزن بھی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔
آغا علی نے مزید بتایا کہ پھر انہوں نے 2018 میں عمرہ ادا کیا اور آہستہ آہستہ ان کے معاملات سدھرنے لگے تھے، انہوں نے اس دوران اللہ کو خود سے بہت قریب پایا، عمرہ ادائیگی کے بعد ان کے جینے کا طریقہ اور زندگی سے متعلق خیالات بدل گئے تھے۔
دھیان رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان ایک رومانوی تعلق میں تھے، لمبے عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
2020 میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ خاموشی سے نکاح کر لیا تھا، اس کے علاوہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے 2020 جولائی میں شادی کی تھی۔

Agha Alimedia talkTalk about LifeTV Actor