کئی روز اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی

کراچی: بالآخر کئی روز قیمتوں میں اضافے کے بعد آج فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ86 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 640 ڈالر فی اونس ہوگیا۔