افغانستان کے کرکٹر شاہ پور زدران کینسر کے باعث انتقال کرگئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاہ پور زدران کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی شاہ پور زدران کے انتقال کی تصدیق کردی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاہ پور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ پور زدران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے، ان کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔
دھیان رہے کہ شاہ پور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شاہ پور کی عیادت کے لیے جاتے رہے۔
شاہ پور زدران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔