کورونا سے تباہی دردناک، بھارتیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں: عدنان صدیقی

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عدنان صدیقی نے بھارت میں کورونا سے تباہی سے متعلق ٹویٹ کی۔
جس میں اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا سے تباہی بہت دردناک ہے۔ رمضان کے اس مقدس ماہ میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


عدنان صدیقی نے کہا کہ خدا ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی اس مشکل وقت میں مدد کرے۔ انہوں نے ’پاکستان اسٹینڈ ود انڈیا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

#PakistanstandwithindiaAdnan siddiquiAppealCovid 19FansIndiaTweet