فالوورز بڑھانے کیلیے بیوی نے شوہر کی موت کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی

رحیم یار خان: بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی، جس سے شہریوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔
تحصیل لیاقت پور کے علاقے رشید آباد کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کی کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، جس کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے۔
خبر سن کر شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کے لیے ٹک ٹاک اسٹار عادل کے گھر کے باہر پہنچ گئی جب عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اس کی بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Fake death newsTik Tok star Adil Rajputwife