اداکارہ میرا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ: پاکستانی فلموں کی سینئر اداکارہ میرا نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
میرا نے انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمرے کی ادائیگی پر خدا کا شکر ادا کیا۔
میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس عمرے کے دوران اپنے دوستوں اور مستقبل میں بننے والے دوستوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔
میرا نے عمرے کے دوران اپنے مداحوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
میرا کو ان تصاویر میں مسجد نبویؐ میں تلاوت قرآن پاک کرتے اور مسجدِ نبوی و خانہ کعبہ کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Actress MeeraLollywoodPerforming UmrahSaudi arabiaSenior actress