اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

کراچی: اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوش خبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی۔
پاکستان کی مشہور اور باصلاحیت ٹیلی ویژن اداکارہ عریشہ رضی خان نے انسٹاگرام پر خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ 12 جولائی 2026 کو ان کی بیٹی پیدا ہوئی اور ان کا نام عمائرہ انصاری رکھا گیا ہے۔
عریشہ رضی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہماری ننھی شہزادی آگئی ہے، دنیا میں خوش آمدید عمائرہ انصاری، عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں۔‘‘ عریشہ کی اس خوش خبری پر مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد دی۔
خیال رہے کہ عریشہ نے عبداللہ فرخ سے 2024 میں شادی کی تھی جب کہ ان کا نکاح 2022 میں ہوا تھا۔ دونوں کے ہاں پہلے بیٹے عبدالدیان کی پیدائش مارچ 2025 میں ہوئی تھی۔