لندن: پاکستان کے سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
عاقب جاوید، ان کی اہلیہ اور اہل خانہ بیٹی عقبہ عاقب کی شادی میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔
شادی کی تقریب میں دلہن نے لال رنگ کے عروسی لباس کے بجائے سفید رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں عقبہ عاقب کی دوستوں کو گل دستے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
عاقب جاوید کو بھی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے انہیں شادی کی تقریب کے مرکزی مقام تک لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا ٖصارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے اور وہ عاقب جاوید کو بیٹی کی شادی پر مبارک باد دے رہے ہیں۔